تھرک بارو کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر قیصر عباس گوندل کی پاکستان کے معروف کیلیگرافر استاد عرفان احمد خان سے ملاقات

0

تھرک (نمائندہ خصوصی) تھرک کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر قیصر عباس گوندل نے پاکستان کے معروف کیلیگرافر استاد عرفان احمد خان سے ملاقات کی اور ان کی برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر معروف گلوکار و قوال سہیل سلامت اور سابقہ ڈسٹرکٹ بار کے فنانس سیکرٹری میاں طلحہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ “استاد عرفان صاحب کی تعلیم اور آرٹ میں بے مثال خدمات ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی، آرٹس کونسل اور الحمرا جیسے اداروں میں انہوں نے ہزاروں طلبہ کو خطاطی کے فن سے متعارف کروایا ہے۔ ایسے لوگ پاکستان اور آرٹ کا اثاثہ اور مثبت چہرہ ہیں اور ہم ان کی بے انتہا قدر کرتے ہیں۔”

اس موقع پر استاد عرفان احمد خان نے اپنے فن پارے دکھاتے ہوئے کہا کہ”میں نے قرآن پاک کے مختلف حروف اور سورتوں کو مخصوص انداز میں پیش کیا ہے اور آرٹ کے مختلف نمونوں کے ساتھ ساتھ اس میں روحانی عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ میرے کوشش ہوتی ہے کہ جہاں پرآرٹ کو ایک نئے انداز میں پیش کروں وہیں پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دنیا کو دکھاؤں۔”

اس ملاقات میں گلوکار سہیل سلامت نے معزز مہمان کو قوالی کی تاریخ اور اپنے خاندان کی اس حوالے سے خدمات کا بھی ذکر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!