اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے تحت یوم اقبال 19 نومبر کو شیستا، سٹاک ہوم میں ہوگا

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا، سویڈن کے تحت شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے پیغام اور فکر کو عام کرنے کی غرض سے ہر سال یوم اقبال کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

اسی سلسلہ میں 19 نومبر بروز اتوار دن ٹھیک ایک بجے شیستا تھریف میں یوم اقبال کی تقریب منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں سفیر پاکستان جناب ڈاکٹر ظہور احمد اور اپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ہینز ویرنر ویسلر خصوصی خطاب کریں گے۔

اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد الروٴف رفیقی کا پیغام اور ماہر اقبالیات مسعود الحسن ضیاء کا مقالہ بھی پیش کیا جائے گا۔ اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے چئیرمین عارف کسانہ علامہ اقبال اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے خطاب کریں گے جبکہ سیف انصاری، حیات اقبال کے حوالے سے سویڈش زبان میں اظہار خیال کریں گے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان جناب ڈاکٹر ظہور احمد کی کتاب "تین سلطنتوں کی داستان” کی تقریب رونمائی بھی کی جائے گی۔ انجمن علم و ادب اور ساوتھ ایشین کلچرل سوسائیٹی شکاکو، امریکہ کی شائع ہونے والی کتاب "محبت امن اور اتحاد” کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

تقریب میں شہدائے غزہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے جنرل سیکرٹری عمران کھوکھر نے خواتین و حضرات کو یوم اقبال کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!