جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان اور صدر میاں محمد حنیف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا مشاورتی اجلاس
پیرس (سلطان محمود) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا ماہانہ مشاورتی اجلاس جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان اور صدر میاں محمد حنیف کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس کے تمام انتظامات جوائنٹ جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی خان نے کیے، جس میں بہترین کھانے اور دیگر انتظامات شامل تھے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول پاک ؐسے ہو ا جس کی سعادت مسلم لیگی راہنما حافظ معظم نے حاصل کی، اس اجلاس میں آزادکشمیر سے آئے ہوئے کشمیر کونسل کے ممبر ملک محمد حنیف مہمان خصوصی تھے۔
اجلاس میں فرانس چیپٹر کے عہدے داروں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ،جن میں سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان ،نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ، انفارمیشن سیکرٹری راجہ اشفاق حسین، فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید،صدر یوتھ ونگ چوہدری خان اصغر خان، جوائنٹ جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی خان، نائب صدر چوہدری محمد حسین، جوائنٹ جنرل سیکرٹری سبط مزمل،نائب صدر امتیاز ڈار،چوہدری تاج دین سکھیرا، سینئر راہنما مسلم لیگ ن فرانس راجہ خان نواز، سید خالد جمال ،ملک ارشاد ،عصمت گوندل ،ملک ساجد،معصوم جان،راجہ اقبال کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں اور پارٹی عہدیداروں اور پارٹی ورکروں نے شرکت کی اور قا ئد میاں محمد نواز شریف کے ایون فیلڈ اور دیگر مقدمات سے باعزت بری ہونے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔
تمام مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جماعت کی مضبوطی کے لیے ہم سب نے مل کرچلنا ہے، آنے والے الیکشن میں قا ئد کے شانہ بشانہ چلنا ہے، الیکشن میں کامیابی حاصل کرنی ہے،انکے نظریہ ووٹ کو عزت دینی ہےاور میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے۔