ایسٹ لندن کی علاقے ایسٹ ہیم میں نئے کاروبار کا افتتاح

0

لندن (نمائندہ خصوصی) لندن کے علاقے بارکنگ روڈ ایسٹ ہیم میں زینب فیشن و بیوٹی کا افتتاح ڈپٹی مئیر تھرک بارو کونسل کونسلر قیصر عباس گوندل نے کیا۔

تقریب میں مقامی کاروباری شخصیات سمیت فیملی ممبران اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ برٹش پاکستانی خواتین مختلف شعبوں سمیت کاروبار میں بھی آگے بڑھ رہی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، میں اقصی اور عمران کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی مٹھائی اور کھانے سے تواضع کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!