اسلام آ باد (ویب ڈیسک) پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے متحرک ماحول میں، عماد رشید ٹیلنٹ اور لگن کی مثال کے طور پر نمایاں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ برطانیہ میں عالمی کارپوریشنز کے ساتھ اپنی مالیاتی آڈیٹنگ کی مہارت میں بہتری لانے کے بعد عماد رشید پورٹ قاسم پاور پلانٹ میں سینئر فائنانشل ایڈوائزر کے طور پر اپنی مہارت کو بروئے کار لانے کیلئے پاکستان واپس آئے ہیں۔ پورٹ قاسم پاور پلانٹ چین -اکستان اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی مثال ہے۔
اپنے آغاز کے بعد سے یہ پاور پلانٹ اب تک ہزاروں ملازمتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جن میں سے اکثر اعلیٰ سطحی نوعیت کی ہیں۔عماد رشید کی وطن واپسی صرف ان کی اپنے ذاتی کیرئیر سے دلچسپی کی غمازی نہیں کرتی، بلکہ یہ اقدام ہنر مند پاکستانیوں کے اپنے ملک کی ترقی میں مدد کیلئے واپس آنے کے وسیع رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔
چینی کمپنی کے مؤثر انتظامی امور، اخلاقی اقدار اور دوستانہ ماحول کی وجہ سے عماد نے جوش و خروش کے ساتھ اس موقع سے فائدہ اٹھایا۔ پورٹ قاسم کے پاور پلانٹ میں ان کی شمولیت تیز رفتار پیشہ ورانہ ترقی کی طرف ایک اور قدم ہے، کیونکہ عماد رشید یہاں کلیدی مالیاتی اور ٹیکس کے معاملات کو بخوبی سرانجام دیتے ہوئے ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔
عماد رشید کی کہانی ان ذاتی کامیابیوں سےقطع نظر چین اور پاکستان کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی ایک شاندار مثال ہے۔ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے منصوبے میں بلا رکاوٹ پیشرفت عماد کی مہارت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس سے کامیاب بین الاقوامی تعاون اور دوستی کی علامت کے طور پر اس منصوبے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ عماد کی اس منصوبے سے نسبت قومی ترقی اور اقتصادی ترقی میں مسلسل پیشرفت کیلئے اعلیٰ صلاحیتوں کے ٹیلنٹ کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔