متعدد ممالک میں اسپرنگ فیسٹیول منانے کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) گزشتہ چند دنوں میں، بہت سے ممالک میں چینی سالِ نو یعنی ڈریگن کا سال منانے کے لیے سرگرمیاں منعقد کی گئیں اور مقامی لوگوں نے بھی چین کے  "نئے سال کی خوشیوں” کا تجربہ کیا ۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں”قمری سال نو کپ” منعقد ہوا جس میں چین -نیپال دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ چائنیز یوتھ فٹ بال ٹیم اور نیپالی یوتھ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے  پرجوش اور دوستانہ ماحول میں سخت مقابلہ کیا۔اس کے علاوہ نئے چینی سال کی تقریبات کے سلسلے میں  ڈریگن اور شیر کے رقص کی پریڈ شامل ہیں ۔

تقریبات کے ذریعے مختلف ممالک کے سیاحوں کو جشنِ بہار کا خوشگوار ماحول دیکھنے اور محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔  تھائی لینڈ کے "ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ 2024  کی افتتاحی تقریب بنکاک میں منعقد ہوئی جس کی صدارت تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن نے کی ۔ تھائی وزیر اعظم سائتھا ٹھاکر اور تھائی لینڈ میں چین کے سفیر ہان زی چیانگ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول ایک ساتھ منانا چین اور تھائی لینڈ کے درمیان ایک خاندان جیسے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ حال ہی میں، فرانس میں گوئمیٹ نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ کی بیرونی دیواروں پر روشنیوں سے ڈریگن کی تصویر پیش کی گئی۔ دیوار پر سرخ بادلوں کے درمیان جشن بہاراں کی برکتوں کا فرانسیسی ورژن دکھایا گیا تھا۔

برطانیہ میں، بہت سے مقامات پر چینی سالِ نو کی تقریبات منعقد ہوئیں ۔تاجروں کے لیے، چینی اسپرنگ فیسٹیول کاروبار کے لیے اتنا ہی اہم سیزن بن گیا ہے جتنا کہ سال کے آخر میں  منائے جانے روایتی مغربی تہوار۔ لندن کے ٹریفالگر اسکوائر، گرین وچ اور کئی مشہور سیاحتی مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔  

برطانیہ میں نئے چینی سال کو منانے کا  آغاز 19ویں صدی میں ہوا تھا جس سے لوگ چینی ثقافت کو زیادہ  بہتر طور پر سمجھ سکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!