چین اور سینیگال کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بسیروؤ دیومایی فایی کو جمہوریہ سینیگال کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور سینیگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے ، عملی تعاون کے وافر ثمرات حاصل ہوئے اور بین الاقوامی امور میں قریبی تعاون جاری رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین افریقہ تعاون پر فورم کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے فریقین اس سال چین میں چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ چین سینیگال تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور نومنتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ایک دوسرے کی مدد کی جا سکے، چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی جا سکے، چین سینگال تعلقات اور چین افریقہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!