سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ کی پاکستانی نژاد عمر شایان کو بیلجیم کا قومی چیمپئن بننے پر مبارکباد،عزم اور اعتماد کو سراہا

0

برسلز(تارکین وطن نیوز)سفیر پاکستان برائے بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی نژاد (انڈر 18) بیلجیم باکسنگ چیمپین عمر شایان سے ملاقات کی۔

پاکستانی نژاد عمر شایان احمد نے حال ہی میں لائٹ ویٹ کیٹیگری (67 کلوگرام) میں انڈر 18 بیلجیم کا قومی ٹائٹل جیتا ہے۔سفیرِ پاکستان نے چیمپین شپ کے دوران نوجوان باکسر کے عزم اور اعتماد کو سراہا اور انہیں بیلجیم کا قومی چیمپین بننے پر مبارکباد دی۔

سفیرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ بیلجیم کی نیشنل باکسنگ چیمپینز لیگ کا انعقاد بیلجیم کے شہر گینٹ میں کیا گیا تھا جس میں مختلف کیٹیگریز کے تقریباً 100 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

عمر شایان نے اپنے حریف ایمزہ ڈیوڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!