دبئی میں’’HBL کاکرکٹ ہیرو ‘‘کے عنوان سے3ہفتوں پرمحیط کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد

0

دبئی (عمر فاروق)حبیب بینک لمٹیڈ گلوبل بزنس ریمٹنس بزنس نےHBL کاکرکٹ ہیرو کے عنوان سے3ہفتوں پرمحیط ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادکیا گیاجس میں دس کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کامقصدترسیلات زرکوفروغ دینااوراپنی رقم وطن واپس بھیجنے کیلئے قانونی چینل کی اہمیت کومزیدتقویت دینا اورہوالا/ہنڈی کے استعما ل کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پھیلاناتھا۔

اس تناظرمیں HBLنے متحدہ عرب امارات کی معروف منی ٹرانسفرکمپنیوں کیساتھ بھرپورتعان کیا تاکہ اس اقدام کوفروغ دینے کیلئے اجتماعی طورپرحصہ لیاجاسکے۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان دبئی وشمالی امارات محترم حسن افضل خان نے کہاکہ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت میں کلیدی کرداراداکرتی ہیں اورپاکستان اپنی زیادہ ترسیلات خلیجی ممالک سے وصول کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرپاکستان کے اداروں کومستحکم کرنے میں اہم کرداراداکرتی ہیں،حکومت پاکستان کوتارکین وطن کی طرف سے خاندانوں کیلئے ترسیلات زر کی بروقت وصولی کی اہمیت کااحساس ہے اورقانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی روانی کومزیدآسان بنانے کیلئے مختلف اقدامات شروع کئے ہیں۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں پاکستانی کرکٹ سٹارز عمرگل اورعمران نذیربھی شامل تھے،ٹرافی کے علاوہ ٹورنامنٹ کی فاتح اوررنراب ٹیم کو ایچ بی ایل کی جانب سے بالتریب10ہزاراور5ہزاردرہم بھی دیئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!