کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

0

کویت (محمد عرفان شفیق) کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے وفد کے ارکان کے علاوہ سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور رانا اعجاز حسین صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی۔

عشائیہ کا اہتمام سیکرٹری جنرل کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مادام ماہا برجس حمود کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق، صدر پاکستان ہلال احمر سوسائٹی سردار شاہد احمد لغاری، انور عبداللہ الحساوی، وائس چیئرمین کویت ریڈ کریسنٹ، عبدالرحمن العون، رانا اعجاز حسین؛ صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اور محمد عبید اللہ خان سیکرٹری جنرل پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے شرکت کی۔

اس سے پہلے کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ہلال الساير نے پاکستانی وفد کا ہلال احمر ہیڈ کوارٹر کے دورے کا خیرمقدم کیا، اور کویت کی طرف سے آفات سے متاثر ہونے والوں کی مدد اور مدد فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی انسانی کوششوں میں شرکت کے لیے ایسوسی ایشن کی خواہش کو سراہا۔

ڈاکٹر ہلال الساير نے دوطرفہ شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کی سطح کو سراہتے ہوئے بالخصوص پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں انسانی امداد فراہم کرنے کے شعبے میں تعاون کی تعریف کی۔

یہاں یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن گزشتہ 25 سال سے کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سماجی عمل میں سرگرم عمل ہے اور مستقبل میں بھی خدمت خلق کی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!