سوئٹزرلینڈ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی ممتاز رہنما محترمہ امبر جیلانی نے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام نے دیکھا کہ خدا کے انصاف کا جھنڈا بلند ہوا ہے۔
انہوں نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے ہمیں کارکنوں کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے ناحق قید رکھنے کا دکھ رہے گا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ جتنے بھی جعلی مقدمات عمران خان کی دشمنی میں بنائے گئے ھیں خدا کے فضل سے آہستہ آہستہ اڑ جائیںگے اور عمران خان بری ھوکر بہت جلد عوام کے درمیان ہونگے۔