مجھے پیدا کیوں ہونے دیا،برطانیہ میں لڑکی نے ڈاکٹر کیخلاف لاکھوں روپے ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

0

لندن(تارکین وطن نیوز)برطانیہ میں ایک لڑکی نے ماں کے ڈاکٹرکے خلاف لاکھوں روپے ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا۔

میڈیا کے مطابق 20سال کی ایوی ٹومبیز نے اپنی ماں کے ڈاکٹرپردوران حمل انہیں درست مشورہ نہ دینے پرمقدمہ کیا تھا۔ ایوی کا موقف تھا کہ اگرڈاکٹران کی ماں کوصحیح مشورہ دیتا تو وہ پیدا ہی نہیں ہوتیں کیونکہ ڈاکٹرکو یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ انہیں کمرکی پیچیدہ بیماری ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹرکے مشورے پران کی والدہ ابارشن کروا سکتی تھیں۔ایوی ٹومبیز پیدائشی طورپرکمرکی ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں کبھی کبھی 24گھنٹے ٹیوبوں سے جڑا رہنا پڑتا ہے۔

لندن ہائیکورٹ نے ایوی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگرڈاکٹرٹھیک وقت پردرست مشورہ دیتا تو ایوی اوران کی والدہ کی صورتحال مختلف ہوتی اوروہ ممکنہ طورپراس تکلیف سے بچ جاتیں جوانہیں ایوی کی بیماری کی شکل میں اٹھانی پڑی۔

ایوی ٹومبیز کووالدہ کے وکیل کیخلاف مقدمہ جیتےپر لاکھوں پاؤنڈ ہرجانے میں ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!