پیپلز پارٹی کینیڈا (ٹورنٹو) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر شاندار تقریب کا اہتمام

0

ٹورنٹو(تارکین وطن نیوز)کینیڈا (ٹورنٹو) پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کی ٹورنٹو تنظیم کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور پچاس سالہ جدوجہد اور کارناموں پر روشنی ڈالی گئی۔

تقریب میں انٹاریو کے صوبائی وزیر کلید رشید، کینیڈین ممبران اسمبلی فیصل حسن (این ڈی پی) دیپک انند (پی سی) شریف سباوی (پی سی) اور اُمیدواران صوبائی اسمبلی سمیرا علی، عمران میاں، دانیال ابراہیم، صفدر حُسین اور مظہر شفیق اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کے نائب صدر قیصر ڈار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں عظیم رضوی، ڈاکٹر ندیم بھٹی، علی ڈوگر، فضل فانی، شہروز چوہدری، میاں ندیم، ایاز سیلا، زاہد بٹ، اظہر فرید، وحید مرزا ایڈوکیٹ، مرزا نسیم بیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی کے تمام عہدے داروں، کارکنوں اور کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کے افراد بالخصوص خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی۔

تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی کینیڈا کے فرائض جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے ادا کئے جبکہ سٹیج سیکر ٹری کے فرائض مصدق اکرام جنرل سیکر ٹری ٹورنٹو نے ادا کئے۔احسن کھوکھر صدر پی پی پی ٹورنٹو نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام انتظامی امور سنبھالے۔

راؤ طاہر نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے بنیادی فلسفہ روٹی، کپڑا اور مکان پر روشنی ڈالی۔ موجودہ نظام اور عمران حکومت پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے ای ووٹنگ کے ذریعے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ چوری کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے جو پیپلز پارٹی کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

تقریب سے لیاقت نواز ملک، بیرسٹر عتیق، مسلم لیک نواز کے ٹورنٹو کے صدر کامران ملک، پی پی پی کینیڈا کے انفارمیشن سیکر ٹری عرفان ملک، خالد گل نائب صدر پی پی پی کینیڈا، شفیق راجہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا اور مشہور دانشور شہناز شورو اور پی وائی او انٹاریو کے صدر طاطف مرزانے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں شریک ممبران اسمبلی نے اپنے خطابات میں پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں کامریڈ اورنگزیب ظفر سینئر نائب صدر پی پی پی، صفدر وڑائچ، خالد بُخاری، پرویز جان سوریا ، آصف سید، راؤ اشرف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

پاسٹر بابر اللہ دتا نے تقریب میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پیپلز پارٹی کینیڈا اور ٹورنٹو تنظیم نے پاسٹر بابر کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔تقریب میں مقامی میڈیا سے تعلق رکھنے افراد اویس ابراہیم، اقبال بھٹی، فوزیہ خان، فہد اقبال، وقاص گوندل، اشرف لودھی، عارف جہانگیری نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!