سجادہ نشین وجانشین پیر سید منور حسین شاہ کا وائس چیئر مین پی او سی سید طارق محمود الحسن کے اعزاز میں ظہرانہ
برمنگھم(تارکین وطن نیوز)برطانیہ میں وائس چیئر مین اورسیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن کے اعزاز میں سجادہ نشین وجانشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔
ظہرانےمیں برمنگھم کے معروف مشائخ وعلماء اکرام نے شرکت کی۔
ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل،حکومت کے اوورسیز پاکستانیوں کےلئے نئے اقدامات اور اوورسیز کمیشن کے اغراض و مقاصد پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے سید طارق محمود الحسن کو چادر بھی پہنائی اور کامیابی کی دعا دی۔