چائنا میڈیا گروپ پرو گرام کی یو این ٹی وی پر باضابطہ نشریات کا آغاز

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کا ہفتہ وار پروگرام "یو این انسائیڈر” اقوام متحدہ کے یو این ٹی وی چینل پر باضابطہ طور پر نشر کیا گیا۔ اسی روز نشر ہونے والے خصوصی پروگرام  میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے ورچوئل تقاریر کیں۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل سمیت  متعدد اعلیٰ عہدیداروں اور متعدد ممالک کے سفارتکاروں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی، چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور عالمی گورننس میں قائدانہ کردار کی تعریف کی، اور عالمی شائقین میں اقوام متحدہ کی تفہیم کو بڑھانے اور تمام ممالک کے عوام کے مابین تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں سی ایم جی کے اہم کردار کو سراہا۔

 اپنے ورچوئل خطاب میں شین ہائی شیونگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے عالمی جدت طرازی کے لئے ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں اور تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو گہرا کرنے کے دریچے کو وسعت دی ہے۔

ہم بین الاقوامی عوامی تبادلوں کو مضبوط کرنے، عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ  دینے کو اپنا مشن قرار دیتے ہوئے دنیا کے لیے شاندار میڈیا پروڈکٹس پیش کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!