ایتھنز:معروف مذہبی اسکالر علامہ ہارون عباسی الازہری کے اعزاز میں سینئر صحافی انصر اقبال بصرا ء کی جانب سے عشائیہ

0

ایتھنز (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی انصر اقبال بصرا کی جانب سے انگلینڈ سے تشریف لائے ہوئے معروف مذہبی اسکالر علامہ ہارون عباسی الازہری کے اعزاز میں ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔

ظہرانے میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ،سماجی، کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری نے شرکت کی ،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ اور انصر اقبال بصرا نے مہمان کو یونان آمد پر خوش آمدید کہا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہارون الازہری نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم ایک ایسی امت سے تعلق رکھتے ہیں جس سے دنیا کو امن اور سلامتی کا پیغام دیا جاتا ہے۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہارون عباسی الازہری نے کہا کہ ہم سب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کر کے اپنی زندگیوں کو سیدھے راستے پر گزارنے کا عہد کرنا ہو گا اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!