چین افریقہ تعاون فورم بہت اہم اور منفرد ہے، صدر نمیبیا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) جمہوریہ نمیبیا جنوب مغربی افریقہ میں واقع ہے ۔ یہ وسیع ریگستانوں، شاندار ساحلوں، متنوع ماحولیاتی نظام  کا حامل ملک ہے اور بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال  ہے. 820،000 مربع کلومیٹر کے رقبے اور صرف 3.02 ملین کی آبادی کے ساتھ نمیبیا دنیا میں سب سے کم آبادی کی کثافت کے حامل ممالک میں سے ایک ہے۔

نمیبیا کے صدر ننگولو مبمبا نے چین افریقہ تعاون فورم کے 2024 بیجنگ سمٹ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم بہت اہم اور منفرد ہے، جہاں ہم تجارت،  کان کنی اور نئی توانائی کی ترقی جیسے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔چین اور افریقہ کو دنیا کے لئے پرامن اور مستحکم ماحول پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے. ہم چین کے ساتھ کئی شعبوں میں  تعاون جاری رکھیں گے۔ نمیبیا یورینیم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا یا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔

چین اور نمیبیا کے تعاون پر مبنی یورینیم منصوبے نے نمیبیا کی جی ڈی پی میں تقریباً 6 سے 7 فیصد حصہ ڈالا ہے اور تقریباً 8،000  ملازمتیں پیدا کی ہیں۔صدر   ننگولو  نےاس منصوبے کی اہمیت کو سراہا۔ اس کے علاوہ سبز توانائی کے حوالے سے ہائیڈروجن کا استعمال نمیبیا کی ترقی میں ایک اور اہم  پہلو ہے. نمیبیا کاربن نیوٹرلیٹی حاصل کرنے والا افریقہ کا پہلا ملک بننے کی کوشش کررہا ہے اور بڑے پیمانے پر گرین ہائیڈروجن تیار کر رہا ہے۔

خصوصی انٹرویو میں صدر  ننگولو   نے کہا کہ چین اور نمیبیا دکھ اور سکھ میں برابر کے شریک برادرانہ ممالک ہیں۔ چین اور افریقہ کے درمیان پرخلوص تعاون مثالی تعاون ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ تین بڑے گلوبل انیشی ایٹوز  کی تعریف کی اور یقین ظاہر کیا کہ یہ چینی تجاویز منصفانہ اور زیادہ جامع بین الاقوامی نظام کی تشکیل کے لئے دور رس اہمیت کی حامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!