یونان ایک اور محنت کش پاکستانی کو نگل گیا

0

ایتھنز (انصر اقبال بسراء) ایتھنز میں 50 سالہ پاکستانی ناظم حسین موٹر سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

ناظم حسین کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا، ناظم حسین کا ایک 25 سالہ بیٹا بھی یونان میں ان کے ساتھ مقیم تھا۔

ناظم حسین کی منی سپر مارکیٹ تھی اور شام کو وہ موٹر سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا تاکہ وطن عزیز میں اپنے پیاروں کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کر سکے۔

ناظم حسین کی موٹر سائیکل کو کار نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ سڑک پر گر گئے اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔

ناظم حسین یونان کے علاقے منیدی میں عرصہ دراز سے مقیم تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!