آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 35کلومیٹر دوراعوان ہاؤس میں سالانہ میلاد النبیﷺ کا انعقاد

0

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 35 کلومیٹر دور اعوان ہاؤس میں سالانہ میلاد النبیﷺ کا انعقاد 5اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ کیا گیا۔

محفل میں سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت آسٹریا کے چھوٹے بڑے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے بزرگوں، نوجوانوں، بچوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔نورانی محفل کے شرکا نے درود و سلام کی صدائیں بلند کیں اور حضور پُرنور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منایا۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ گلزار احمد اور عسوا اعوان نے حاصل کی۔ تلاوت قر آن پاک کے بعد سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نعت کی سعادت حفیظ اللہ قادری،محبوب ربانی ،حاجی اکبر، عزیفہ ربانی، محمد آفتاب منیر سیفی عظیمی، ہازم اعوان ،محمد حاظم، طہا علی، عسوا اعوان اور مطاہر اعوان کو حاصل ہوئی۔

محفل کی نقابت کے فرائض حفیظ اللہ قادری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں انجام دیے، اس موقع پر نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی، بعداز نماز مغرب کے بعد سب نے مل کر صلات وسلام حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ السّلام پیش کیا۔

علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے ملک پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں حاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کیں، محفل کے اختتام پر حاضرین محفل کے لئے لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آخر میں میزبان ذوالفقار اعوان نے تمام حاضرین کا محفل میں شرکت کرنے پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!