چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا

0

سال 2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ2024 میں چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی، جو سال بہ سال5.8 فیصد اضافہ ہے اور2023کے مقابلے میں0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے،ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو  مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل مالیت 318 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جو کہ 88فیصد بنتی ہے۔ سبز اور ڈیجیٹل لاجسٹکس کی مانگ نمایاں طور پر ترقی کر رہی ہے۔

2024میں ملک بھر میں تین لاکھ سے زائد نئی توانائی کی حامل لاجسٹک گاڑیاں شامل کی گئی ہیں ، جو نئی لاجسٹک گاڑیوں کی کل تعداد کا 40فیصد بنتی ہیں۔ بین الاقوامی گردش کے لحاظ سے درآمدی لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم انداز میں کام کر رہا ہے۔ 2024 میں درآمدات کا مجموعی لاجسٹکس حجم 18.4 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 3.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!