دنیا بھر کی طرح سوئٹزر لینڈ میں بھی رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کی فیوض و برکات کو سمیٹنے کا سلسلہ جاری

0

پاکستانیوں اور غیر ملکی مسلم کمیونٹی کا مذہبی کثیر و یکجہتی کا شاندارعملی نمونہ

سوئٹزرلینڈ،برن (رپورٹ :عمران مزمّل) سوئٹزرلینڈ کے شہر برن کی ایک مقامی مسجد میں مخیر افراد کی جانب سے روزے داروں کی افطاری کا سلسلہ جاری۔ اس بابرکت رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان کی معروف کاروباری، سماجی شخصیت چودھری صفدر علی وڑائچ کی جانب سے پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں مقامی مسجد میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

رمضان المبارک کا مغفرت والا دوسرا عشرہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس سلسلے میں سوئٹزر لینڈ میں بسنے والے پاکستان مخیر حضرات کی جانب سے برن کی مقامی مسجد میں پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطاریوں کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔

اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز کاروباری شخصیت چودھری صفدر علی وڑائچ کی جانب سے مقامی مسجد میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں سوئس میں مقیم کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیات نےبھرپور شرکت کی۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر برن میں یہ واحد مسجد ہے جہاں ہر دن پاکستانیوں کے ساتھ دوسری مسلم کمیونٹی کے افراد بھی روزے داروں کی افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔ مذہبی کثیر و یکجہتی کا شاندار عملی نمونہ اس مسجد میں نظر آتا ہے۔

اس مسجد میں پاکستانیوں کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے یہاں کا خانساما پاکستانی ہے جس نے پورے رمضان المبارک میں اپنے آپ کو مسجد کے لئے وقف کر دیا ہے۔ پاکستانی خانساما ہر روز دو سو سے زائدافراد کی افطاری کے لئے پاکستانی پکوان تیار کرتا ہے۔

پاکستانی لذیز اور چٹ پٹے کھانوں کے غیر ملکی مسلم کمیونٹی میں بھی چرچے، پکوڑے ،سموسے، چاٹ، چٹنی ،بریانی غیر ملکی مسلم کمیونٹی کی پسندیدہ ڈشز ہیں،نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعافرمائی گئی۔

آخر میں تمام افراد نے شاندار افطار ڈنر دینے پر چودھری صفدر وڑائچ کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!