کشمیر یوتھ پروجیکٹ روچڈیل میں افطار پارٹی کا انعقاد،مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد،فلپ برانسن و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت
روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) کشمیر یوتھ پروجیکٹ روچڈیل میں افطار پارٹی کا انعقاد جس میں ماہ رمضان کی فضیلت، اہمیت و افادیت بارے آگاہی دینے کے لیے بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو بھی مدعو کیا گیا ۔
مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ، روچڈیل اینڈ ڈسٹرکٹ مائنڈ کے نمائندہ فلپ برانسن،پبلک ہیلتھ اینڈ کمیونٹی روچڈیل کونسل کی ڈائریکٹر کیانہ تھامسن و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔
مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو افطار پارٹی میں مدعو کرنے کا مقصد روزے کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دینا ہے اور اس سے آپس میں باہمی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔
کیانہ تھامسن کا کہنا تھا کہ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کا مقصد انہیں ایک دوسرے کے مذہب و ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے جس سے کمیونٹی کے اندر باہمی یگانگت پیدا ہوتی ہے،فلپ برانسن نے کہا کہ آپس میں مل بیٹھنے سے ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کو سمجھنے اور جاننے کا موقع ملتا ہے۔
کشمیر یوتھ پروجیکٹ میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی عاصمہ نے کہا کہ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو مدعو کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ جان سکیں مسلمان کمیونٹی روزہ کیوں رکھتی ہے اسکی افادیت و اہمیت افادیت کیا ہے۔
افطار پارٹی میں شامل میڈی و دیگر افراد نے بھی بین المذاہب و ثقافتی افطار پارٹی کو خوش آئند قرار دیا،روچڈیل میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی غیر مذہب کمیونٹی کو افطار پارٹی پر مدعو کر کے انہیں روزہ رکھنے کی افادیت اہمیت و فضیلت بارے آگاہی دینے میں پیش پیش ہے ۔