جرمن دارالحکومت برلن کے ضلع ویڈنگ میں ضلعی انتظامیہ اور اسلامی تنظیموں کی جانب سے پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام

0

برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) جرمن دارالحکومت برلن کے ضلع ویڈنگ میں ضلعی انتظامیہ اور اسلامی تنظیموں کی جانب سے پہلی مرتبہ لیوپول پلٹس کے میدان میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

لیوپول پلٹس کا میدان اذان کی آواز سے گونج اٹھا،جرمن شہری اذان کو احتراماً سنتے رہے، افطار پارٹی میں ضلعی انتظامیہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے عہدیداروں، مختلف مساجدکے امام و مسلم کمیونٹیز نے شرکت کی، تقریب کاباقاعدہ آغاز ترکش امام کے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

مغرب کی اذان کے لیے ضلعی انتظامیہ نےامیر تحریک اسلامی برلن و مسجد بلال کے خالد محمود سے کی آواز سے میدان گونج اٹھا،شرکاء نے افطارکیا، ویڈنگ ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کو مسلمانوں کے لیے مقدس ماہ مبارک کے موقع پر پہلی بار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ضلع میں موجود تمام مساجد کے آئمہ کرام اور مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے اپنی افطاری کے سوغات پیش کئے، اس موقع پر اسلامی تحریک برلن مسجد بلال، منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پاکستانی کھانوں سےتواضع کی،افریقن، عربی ترکش اور جرمن کھانوں کے مختلف دسترخوانوں سے شرکاء لطف اندوز ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!