وارسا۔ پولینڈ ( تارکین وطن نیوز) پولینڈ کے دارالحکومت وارسامیں قائم پولونیا سکیرنیوائس ہاکی کلب پولینڈ کے کوچ ، سماجی کارکن اور کوآرڈینیٹر پاکستان فورم وارسا پولینڈ طاہر علی شاہ نے پی ایچ ایف کی جانب سے اولمپیئن رشید الحسن پر پابندی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہاکی کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لیجنڈ کا احترام کرنا چاہیے، یہ پی ایچ ایف کے اہلکاروں کا غیر پیشہ ورانہ اور غیر منصفانہ رویہ ہے، میں اس پابندی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔