پاکستان نژاد سائرہ ملک امریکہ میں عالمی مالیاتی ادارے کی چیف مقرر

0

واشنگٹن(تارکین وطن نیوز)امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون سائرہ ملک کو اثاثہ جات کے انتظامی کی عالمی فرم ’’نوین‘‘ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اثاثہ جات جیسے ایکویٹیز، فکسڈ انکم، ریئل اسٹیٹ، پرائیویٹ مارکیٹس، قدرتی وسائل، دیگر متبادلات اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کی عالمی منتظم فرم ’’نوین‘‘ میں سی آئی او یعنی chief investment officer کے لیے ایک پاکستانی خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد سائرہ ملک نے 2003 میں ’’نوین‘‘ میں شمولیت اختیار کی تھی اور تب سے وہ مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ سائرہ ملک عالمی سرمایہ کاری کمیٹی (GIC) کی بھی قیادت کررہی ہیں جو مالیاتی فرم ’’نوین‘‘ کے سب سے سینئر سرمایہ کاروں کو یکجا کرتی ہیں تاکہ ادارہ جاتی اور دولت کے چینلز پر صارفین کے لیے بہترین سوچ اور قابل عمل کاروباری آئیڈیاز فراہم کرسکیں۔

فنانس میں ایم ایس کرنے والی سائرہ ملک ’’ایکویٹیز انویسٹمنٹ کونسل‘‘ کی چیئرپرسن کے طور پر بھی کام کرتی رہی ہیں جہاں ان کا کردار نائب صدر/اسمال کیپ گروتھ پورٹ فولیو مینیجر اور ایکویٹی ریسرچ اینالسٹ کا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستانی نژاد سائرہ ملک مالیاتی نیوز نیٹ ورکس جیسے سی این بی سی، بلومبرگ اور فاکس بزنس پر نظر آتی ہیں۔ سائرہ ملک کا نام امریکی مالیات کی 100 بااثر خواتین میں شامل رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!