رزق کے پیچھے بھاگا نہیں جاتا

0

مجھے سب سے زیادہ ہنسی اور ترس ان لوگوں پر آتا ہے جو اس دنیا کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ،بھاگ رہے ہیں ،بھاگے جارہے ہیں۔
کو ئی شہرت کے پیچھے
کو ئی پیسے کے پیچھے
کو ئی عزت کے پیچھے
صیحیح غلط ،حرام حلال کی تمیز کئے بغیر ،جائز و ناجائز طریقے اپنا کر ،جلد بازی میں ،عجلت میں ،ہر حربہ استعمال کرتے ہوئے دوسروں کا حق مار کر ، بس دنیا کمانی ہے اور بسیاد رکھنا اللہ نے جو تمہاری قسمت میں لکھ دیا ہے نا رزق ،رزق میں دنیا کی ہر نعمت شامل ہوتی ہے وہ تمہیں مل کررہے گی۔

اپنے حصے کا کام دیانتداری سے کرو اور صبر سے اپنے حصے کے رزق کا انتظار کرو۔کیونکہ رزق موت کی طرح تمہیں ڈھونڈتا ہے اور اس کی ایک مثال میں ابھی دیتی ہوں۔یہاں شام کے 6 بجے ہیں۔آج 5 بجے شام کو اپنے بیٹے کو اسکول سے لے کر نیٹو شاپ جارہی تھی کہ تیل اور میدہ کی صورتحال دیکھوں،اسی کے راستے میں پرانی دو ترک سہیلیاں مل گئیں،جو راستے میں کھڑی باتیں کررہی تھیں۔

میں نے ان سے سلام دعا کی خیر خیریت پوچھی تو پتہ چلا کہ ہماری تیسری ترک سہیلی کے شوہر کا کل کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔میں فورا ًنیٹو مارکیٹ سے اس کے گھر تعزیت کے لئے پہنچی۔10 منٹ گزار کر اٹھنے لگی تو اس نے زبردستی میرے بیٹے کو 2 عدد ترکش پیزا پکڑا دئیے۔

میرے لاکھ منع کرنے پر بھی وہ نہ مانی،راستے میں سوچتی رہی کہ اس بے چارے کا رزق اس دنیا سے پورا ہوا تو وہ منہ موڑ گیا اور میں اور میرا بیٹا صرف اور صرف اس رزق کو حاصل کرنے کو اس کے گھر پہنچائے گئے ۔

(اللہ سے دعا ہے کہ اللہ جانے والے کو بخش دے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین اور پیچھے رہ جانے والوں کوصبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین )

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!