سیالکوٹ کے ممتاز صحافی عبدالشکورمرزا کی اہلیہ زاہدہ پروین کی سالگرہ

0

زاہدہ پروین ایک سال قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ریٹائرہوئی ہیں

ایجوکیشن اسٹاف کی طرف سے انہیں سالگرہ کی مبارک اور اچھی سروس پر خراج تحسین پیش کیا گیا

سیالکوٹ(نامہ نگار)سمبڑیال کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں نے ایک سال قبل ریٹائرڈ ہونے والی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کی سالگرہ منانے اور ان کی خدمات کو یاد کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ گذشتہ سال یکم اپریل کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سمبڑیال محترمہ زاہدہ پروین کی ریٹائرمنٹ ہوئی تو ان کے اعزاز میں تمام مراکز میں الوداعی تقریبات کا انعقاد کرکے ان کی خدمات کا بھرپور انداز میں اعتراف کیا گیا جو بڑے اعزاز کی بات تھی۔لیکن اب سمبڑیال کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں نے محترمہ زاہدہ پروین کی ریٹائرمنٹ کا ایک سال مکمل ہونے پر ان ریٹائرمنٹ کی سالگرہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کرکے ایک اور نئی روایت قائم کی ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سمبڑیال محترمہ زاہدہ پروین نے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں پر مشتمل اپنی سابقہ ٹیم کے تمام ممبران کا دلی شکر یہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم نے انہیں ضلع کی بہترین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکا اعزاز دلانے اور سمبڑیال کو ضلع کی بہترین تحصیل کا اعزاز دلانے میں دن رات ایک کرکے جو کامیابی حاصل کی اس پر وہ ہمیشہ فخر کرتی ہیں اور اکثر محفلوں میں اس کا ذکر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ یہ ٹیم اپنی روایات کو قائم کررکھے گی اور موجودہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سمبڑیال محترمہ فرخندہ یاسمین کی قیادت میں تحصیل سمبڑیال کو پہلے نمبر پر ہی رکھے گی۔ تقریب سے اعجاز ارشد، عمران غفور، محمد جمال اور محترمہ زاہدہ پروین کے شوہر عبدالشکورمرزا نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر محترمہ زاہدہ پروین نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں تمام ایجوکیشن افسران کی طرف سے اعتراف خدمات سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا ۔اس موقع پر پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر زاہدہ پروین کی طرف سے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ بھی پیش کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!