فرانسوا پوپینی کو جتوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،بانی پاکستان فیسٹیول عمیر بیگ کی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل

0

پیرس(سید شاہ زیب ارشد) فرانسوا پوپینی جوکہ گذشتہ 15 سال سے ڈپٹی (ایم این اے) ہے ، فرانسوا پوپینی واحد فرانسیسی سیاستدان ہے جو پاکستانی کمیونٹی سے گہرا لگا ئو رکھتے ہیں کوئی بھی خوشی یا غمی کا موقع ہو فرانسوا پوپینی پیش پیش ہوتے ہیں، کھیلوں کے میدانوں میں بھی فرانسوا پوپینی اپنی حاضری کو ناصرف یقینی بناتے ہیں بلکہ ضروری انتظامات کیلئے بھی اپنی خدمات صرف کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کا مہینہ ہو، نماز عیدین ہو یا بھی محافل میلاد ہو فرانسوا پوپینی ہمیشہ پاکستانیوں کے درمیان رہے ، پاکستان فیسٹیول کے تینوں ایڈیشن کی کامیابی کے پیچھے بھی فرانسوا پوپینی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، فرانسوا پوپینی کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کو ویلیر لابیل ، سارسل ، بے نوئی اور آرنوویل کی پاکستانی کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

19 جون بروز اتوار فرانس میں الیکشن کا دوسرا دور ہے جبکہ پہلے دور میں فرانسوا پوپینی کو دوسری پوزیشن حاصل ہے، پاکستان فیسٹیول کے بانی عمیر بیگ نے ویلیر لابیل، سارسل ، بے نوئی اور آرنوویل میں رہائشی پاکستانی کمیونٹی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کے دوسرے دور میں فرانسوا پوپینی کو جتوانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

فرانسوا پوپینی کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں تاکہ وہ الیکشن جیت کر ہمیشہ کی طرح پاکستانی کمیونٹی کے شان بشانہ کھڑے ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!