منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹا ئو ن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

0

ریفرنس میں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے پھانسی پر لٹکایا جائے،مقررین

سٹاک ہوم(انصر اقبال بسراء)منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام منہاج کلچرل سنٹر فتیجا میں شہداء سانحہ ماڈل ٹائون کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی ،پاکستان کیمونٹی اور کارکنا ن نے بھرپور شرکت کی۔

سانحہ ماڈل ٹا ئون کے شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔

تعزیتی ریفرنس میں پاکستان کے اد اروں سے مطالبہ کیا گیاکہ سانحہ ماڈل ٹا ئو ن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے پھانسی پر لٹکایا جائے اور پس پردہ قوتوں کو بے نقاب کیا جائے جو آٹھ سال سانحہ ماڈل ٹا ئو ن کے لواحقین کو انصاف فرام کرنے میں حائل ہیں اور قاتلوں کو پھانسی پر لٹکانے کی بجائے نواز تی ر ہیں اور مجرموں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹا ئو ن پر انصاف نہ ہونا پاکستان کے انصاف فراہم کرنے والے اد اروں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کمیونٹیکے رہنماؤں کا کہنا تھا آٹھ سال قبل قاتل حکمرانوں نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بے گناہ اورمعصوم شہریوں کا قتل عام کیا مگر آج آٹھ سال گزرنے کے بعد بھی ماڈل ٹاؤن کے مظلوم دربدر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

ہم نے پاکستان کی ہر ایک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر ایسا لگتا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کیلئے اس ملک میں انصاف کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔ آج تک کسی ایک کانسٹیبل تک کو معطل نہیں کیا گیا بلکہ بہت سارے ملزمان کو ترقیاں دے کر اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس کے اختتام میں شہداء سانحہ ماڈل ٹا ئو ن اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!