سویڈن سے سینئر صحافی حافظ محمد عمران ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بیلجیئم سے عظیم ڈار ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب
برلن(مہوش ظفر) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ساؤتھ افریقہ سے تنظیم کے مرکزی صدر شاہد چوہان نے کی۔
اس موقع پر صحافی حضرات نے تنظیم کو مذید فعال اور متحرک کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور آئی اے پی جے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور صحافتی اصطلاحات اور صحافیوں کے تخفظ سمیت صحافتی اقدار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں مشترکہ فیصلے کے بعد سویڈن سے سینئر صحافی حافظ محمد عمران کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بیلجیئم سے عظیم ڈار کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔ نظامت کے فرائض جرمنی سے سیکرٹری جنرل مہوش خان نے ادا کیے۔
آن لائن اجلاس میں امریکہ سے سینئر نائب صدر خرم شہزاد،، یوکے سے نائب صدر عرفان احمد فراز، سپین سے نائب صدر کرن خان، آئرلینڈ سے فنانس سیکرٹری وسیم بٹ، سویڈن سے حافظ محمد عمران، یونان سے احسان اللہ خان اور بیلجیئم سے عظیم ڈار و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں اگست کے مہینے میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے بین الاقوامی آن لائن سیمینار منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے اہم شخصیات اور صحافی شرکت کریں گے۔