العصر اسلامک سنٹر ویانا کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السّلام وشہدائے کربلا کا انعقاد

0

ویانا (اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر ویانا کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السّلام وشہدائے کربلا کا انعقاد کیا گیا،مجلس میں مومنین و مومنات نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور خصوصی طور پر انگلینڈ سے علامہ سید لطیف نقوی نے شرکت کی اور اپنے مخصوص انداز میں شہدائے کربلا پر مصائب بیان کیے ۔

مجلسِ عزا کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔فراست حسین ودیگر نے اشعار کی صورت میں قصیدے پیش کیے۔علامہ سید لطیف نقوی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا پر مصائب اور اہل بیت کے فضائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے ان پر اسلام پیش کرنے کا اتنا اجر ہے کہ ایک لاکھ حج ،ایک لاکھ عمرہ قبول جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کیا ہو اور ایک ہزار غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہم کو اہل بیت کی مجالس میں باوضو ہو کر شامل ہونا چاہیے کیونکہ مجلس اہل بیت میں ملائکہ اور معصوم ہستیاں بھی شرکت کرتی ہیں اور مجلس میں جہاں جگہ ملے وہاں خاموشی سے بیٹھ جائیں کیونکہ پاک ہستیاں بھی مجلس میں بیٹھی ہوتی ہیں ۔

جو آنسو ہم اہلِ بیت کے غم میں گرا دیتے ہیں وہ آنسو ہمیں جنت میں داخل کرنے کا سبب بنیں گے ۔علامہ سید لطیف نقوی نے بڑی تفصیل سے شہدائے کربلا پر بیان فرمایا۔مجلس کے اختتام پر ماتم داری اور نوحہ خوانی کی گئی ۔

علامہ سید لطیف نقوی نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں شہداء کربلا اور حاضرین شرکاء کے لیے دعائیں اور امت مسلمہ اور کشمیر اور فلسطین کی آزادی اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔ آخر میں حاضرین شرکاء کو لنگر حسینی تقسیم کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!