ویانا:موسمیاتی بونس اکتوبر کے دوسرے ہفتہ تک آپ کو مل جائے گا

0

ویانا(اکرم باجوہ)موسمیاتی بونس اکتوبر کے دوسرے ہفتہ تک آپ کو مل جائے گا ،آپ کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

ستمبر کے آغاز سے ملک میں 7.4 ملین لوگوں کو موسمیاتی بونس کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ بہت سے لوگوں کو ابھی بھی انتظار کرنا پڑھ رہا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں۔

بہت خوشی ہوئی جب وفاقی حکومت نے وعدہ کیا کہ وہ ستمبر سے ہر ایک 500 یورو موسمیاتی اور انسداد افراط زر بونس ادا کرے گی۔ تقریباً دو ہفتوں سے کئی ایسے خوش نصیب لوگوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن کے اکاؤنٹس میں رقم 500 یورو ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔حکومتی بونس ابھی تک بہت سے لوگوں تک نہیں پہنچا براہ کرم وہ اکتوبر تک تھوڑا انتظار کریں۔

لنز کی آئی ٹی کمپنی "پروگراممیر فیبرک” ادائیگی کے لیے ذمہ دار ہے جس نے خاص طور پر موسمیاتی بونس کا ڈیٹا بیس پروگرام شروع کیا ہے،بو نس کی ادائیگی ستمبر سے پوری رفتار سے چل رہی ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ولفریڈ سیرک کے مطابق بونس ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے جو 5 ستمبر سے روزانہ 300,000 تین لاکھ یورو ٹرانسفر کر رہے ہیں انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ 7.4 ملین تمام مستفیدین کو موسمیاتی بونس ملنے میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جن لوگوں کو ابھی تک 500 یورو نہیں ملے انہیں مذید 25 دن اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے کے آخر تک انتظار کرنا پڑے گا۔ تب تک 1.2 ملین لوگ جن کے پاس اکاؤنٹ کی کوئی تفصیلات نہیں ہیں انہیں بھی واؤچرز کے ساتھ آر ایس اے کے خطوط مل جائیں گے۔

جس طرح سے ہم ڈیٹا حاصل کرتے ہیں اسی طریقہ سے ہم ادائیگی کرتے ہیں۔انہوں نے مذید بتایا کہ ستمبر کے آغاز سے ہر بالغ کو 500 یورو اور ہر بچے کو 250 یورو موسمیاتی بونس خود بخود ادا کررہے ہیں ۔ موسمیاتی بونس کا مقصد آب و ہوا کے موافق رویے کا بدلہ دینا ہے اور اسے افراط زر مخالف بونس کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!