لندن(شوبز نیوز)برطانوی ماڈل طلولہ مایرنے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پراپنے ایک پیغام میں طلولہ مایر کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات تھے،مایر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ نے اس کے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات کے باعث شہباز سے رشتہ ختم کیا۔
برطانوی ماڈل کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ خود کو بچاناچاہتی ہیں،ماڈل نے قیس احمد ، آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
طلولہ نے ایک وائس کال بھی لیک کی ہے جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس کی ہے جس میں قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی گفتگو کی گئی ہے۔ برطانوی ماڈل کی جانب سے مذکورہ آڈیوز اور چیٹ کے اسکرین شاٹ شیئر ہونے کے بعد اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہوگیا ہے، جس کا الزام انہوں نے پاکستانی گلوکارہ پر عائد کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ واٹس ایپ آڈیو کال کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔ پاکستانی گلو کار پر بر طانوی ماڈل کی طرف سے کی گئی الزام تراشیوں کے بعد نیا پنڈورا باکس ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے۔