مانچسٹر (محمد فیاض بشیرسے) سابق امیدوار یورپین پارلیمنٹ چوہدری اسلم کمبوہ جو حال ہی میں پاکستان کے دورہ پر تھے انہوں نے وہاں پہ مختلف سیاسی کاروباری اور اعلیٰ سول حکام سے ملاقاتیں کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے لئے حکومت پاکستان کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
انہوں نے 215جی بی ہائی سکول فیصل آباد جس سے انہوں نے بھی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے کا اپنے وفد کے ہمراہ جن میں حاجی مشتاق کمبوہ ،شانی گجر، چودھری صفدر شامل تھے، ہیڈ ماسٹر اور سکول کے اساتذہ میں عمیر لیاقت گل ،طارق بھٹہ ،خالد محمود ،محمد رفیق ،حافظ سہیل، سعید احمد اسد،آصف عزیز ،ارشد ، محمد سعید ،عابد سعید،مصدق مبین شامل تھے۔
ہیڈ ماسٹر توقیر سلطان چودھری نے ہائی سکول کے اساتذہ کے ساتھ چودھری اسلم کمبوہ اور انکے وفد کا ہائی سکول پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا، اس موقع پر چودھری اسلم کمبوہ کا کہنا تھا کہ جب میں اس سکول میں زیر تعلیم تھا اس وقت سکول تعلیمی لحاظ سے پنجاب بھر میں نمایاں مقام رکھتا تھا ۔
بعد کے دور میں سکول اپنا معیار برقرار نہ رکھ سکا لیکن جب سے ہیڈ ماسٹر توقیر سلطان چودھری نے چارج سنبھالا ہے ،ہائی سکول نے پھر پنجاب بھر میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر لیا ہے، اسکا سارا کریڈٹ توقیر سلطان چودھری اور انکے سٹاف کو جاتا ہے جس کے لئے ہم اور اہل علاقہ انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کو ہائی سکول کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے، اس موقع پر ہیڈ ماسٹر توقیر سلطان چودھری نے چودھری اسلم کمبوہ اور انکے وفد کو انکی دعوت پر سکول آنے پر شکریہ ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ طالب علموں کی تعداد کے لحاظ سے بلڈنگ ناکافی ہے، بارش اور موسم کی خرابی پر طلباء کے لئے مطلوبہ کمرے موجود نہیں ہیں ۔
میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہائی سکول کو بلڈنگ بنانے کے لئے درکار فنڈز کو جاری کیا جائے۔