بریڈ فورڈ:تجارتی شخصیت نسیم نیاز مرحوم کے لخت جگر ارباز نسیم محمد کی ڈونکاسٹر برطانیہ کی کاروباری شخصیت محمد سجاد کی بیٹی علیشا سجاد کے ساتھ منگنی کی پروقار تقریب

0

بریڈفورڈ (محمد فیاض بشیرسے) بین الاقوامی تجارتی شخصیت نسیم نیاز مرحوم کے لخت جگر ممتاز کاروباری شخصیت ارباز نسیم محمد کی ڈونکاسٹر برطانیہ کی کاروباری شخصیت محمد سجاد کی بیٹی علیشا سجاد کے ساتھ منگنی کی پروقار تقریب ممتاز ریسٹورنٹ بریڈ فورڈ میں منعقد ہوئی۔

منگنی کی تقریب میں برطانیہ کے سینئر سیاستدان سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم ، مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد، ڈائریکٹر علی امتیاز،گلبرگ گیلریا کے چیف ایگزیگٹیو نیاز نسیم کی ۔

اس کے علاوہ خصوصی شرکت کرنے والوں میں کاروباری، مذہبی راہنما اور کیو ڈی ایس کے سرپرست اعلیٰ محمد اسحاق عزیز ،حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں تجارتی ایڈوائزر شہر یار خان ،کاروباری شخصیات سلیم بھائی،زرغام ،عثمان صفدر ،خالد اشرف ،طارق اشرف ،قیصر اشرف ،نور وھاب،بلال سجاد کریم شامل تھے۔

دلہا فیملی کے ممتاز ریسٹورنٹ پہنچنے پر دلہن والوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا ، منگنی کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر تمام دوست احباب اور رشتہ داروں نے ارباب محمد اور علیشاہ سجاد کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالی دونوں کو ہمیشہ ساتھ نبھانے کی ہمت دے اور ہمیشہ دونوں خوش وخرم رہیں آمین ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]