ڈنمارک:علامہ ڈاکٹرحافظ محمد ادریس الازھری کے والد محترم محمد جاوید قادریؒ کےایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کی تقریب

0

تقریب میں ڈنمارک اورسویڈن کےنامورعلمائےکرام،ممبرڈینش پارلیمنٹ،مذہبی،سیاسی وسماجی رہنمائوں کی شرکت

ڈنمارک(عقیل قادر)علامہ ڈاکٹرحافظ محمد ادریس الازھری(ڈائریکٹرمنہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک)کے والد محترم محمد جاوید قادری رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کیلئے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ختم چہلم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈنمارک اورسویڈن کےنامورعلمائے کرام،قراء حضرات،ثناء خوان مصطفیؐ،ممبرڈینش پارلیمنٹ،مذہبی،سیاسی،سماجی،فلاحی تنظیمات کےعہدیداران،منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ، ڈنمارک، سویڈن کے اسلامک سنٹرز کے ذمہ داران وعہدیداران اوربڑی تعداد میں پاکستانی اورعرب کمیونٹی سے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری محمد اسماعیل فرید تونسوی(امام و خطیب اسلامک سنٹرٹاسٹروپ)کی تلاوت سے ہوا۔قاری عطاء الرحمان،رشید احمد بھٹی، علی عطاء کیانی،قاری فاروق احمد نے کریم آقاءؐ کی ثناء خوانی سے روحانی سماء باندھ دیا ۔

ڈنمارک اورسویڈن کے سکالرز کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ پروفیسر حافظ محمد سعید احمد چشتی(امام و خطیب البرٹ سلنڈ اسلامک سنٹر)نے قرآن پاک کی تعلیم دینے والوں کا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقام اور والدین کے حقوق پر جامع گفتگو فرمائی اور کہا کہ محترم محمد جاوید قادری رحمۃ اللہ علیہ کا وصال قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے ہوا یہ اللہ تعالی کی طرف سے ان کی قرآن پاک کی محبت کا اجر ہے۔گفتگو کے اختتام پر انہوں نے علامہ ڈاکٹرحافظ محمد ادریس الازھری سے اور انکی پوری فیملی سے اظہار تعزیت کیا ۔

عرب مشائخ کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطین سے آئے ہوئے شیخ حامد بن ابراھیم نے فلسفہ موت و حیات پر جامع گفتگو فرماتے ہوئے قرآن و سنت کی روشنی میں اللہ کے مقرب بندوں پر انعامات کا ذکر کیا ۔ اوراپنی گفتگو کے اختتام پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ محمد جاوید قادری رحمۃ اللہ علیہ اپنے نیک اعمال ، قرآن پاک کی تعلیم ، دین مبین کی خدمت ، اپنی اولاد کی نیک تربیت ، خدمت خلق کے ساتھ ساتھ علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الازھری کی صورت میں اپنے لیے صدقہ جاریہ چھوڑ گئے ہیں ۔

ڈنمارک میں مسلمان کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مجیب الرحمان قریشی(صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈنمارک)،راجہ فرہاد حسین(سماجی رہنما)،چوہدری محمد ایوب(سماجی رہنما و سابقہ صدر پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک)اور ڈاکٹرعرفان ظہوراحمد(صدر منہاج القرآن ڈنمارک) نے اپنے تعزیتی کلمات ادا کرتے ہوئے محمد جاوید قادری رحمۃ اللہ علیہ کا قرآن پاک کی تعلیم سے لوگوں کے دلوں کو روشن کرنا،دین مبین کی خدمت کرنا،اولاد کی نیک تربیت کرنا،منہا ج القرآن انٹرنیشنل کیلئے شب و روزخدمات سر انجام دینا اور خدمت خلق کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے اعمال کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

ختم پاک قاری محمد ندیم اختر(انچارج شعبہ حفظ و ناظرہ منہاج سکول ڈنمارک)اور علامہ حافظ آفتاب احمد رانجھا(امام و خطیب البرٹ سلنڈ اسلامک سنٹر) نے پڑھا۔نقابت کے فرائض علامہ حافظ محمد اشتیاق الازہری (ڈائریکٹر منہاج القرآن آما) نے ادا کیے۔

تقریب کا اختتام علامہ محمد اویس قادری(جنرل سیکرٹری منہاج سکالر فورم یورپ) کی دعاء سے ہوا ۔محمد جاوید قادری رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کیلئے اہل خانہ کی طرف سے خواتین و حضرات کی خدمت میں وسیع لنگر پیش کیا گیا۔

تقریب میں ممبر ڈینش پارلیمنٹ سکندر صدیق،چوہدری محمد اکرم جوڑا(صدرمجلس شوری منھاج القرآن ڈنمارک)،ڈاکٹرعرفان ظہور احمد (صدرمنھاج القرآن ڈنمارک)،حافظ سجاد احمد(صدر منہاج یورپین کونسل زون 2)،بلال اشرف اپل(صدر منھاج یورپین کونسل)،عنصر حسین( چیئرمین ڈینش پاکستان افیئرز کونسل)،فیصل نجیب(جنرل سیکرٹری منھاج القرآن ڈنمارک)،مجیب الرحمان قریشی(صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈنمارک)،راجہ فرہاد حسین(سماجی رہنما)،چوہدری محمد ایوب(سماجی رہنما وسابقہ صدر پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک)،قیصرنجیب(صدر منھاج ڈائیلاگ فورم یورپ)،محمد عامر صدیق(صدر منھاج القرآن مالمو)،علامہ محمد اویس قادری(جنرل سیکرٹری منھاج سکر فورم یورپ)،قیصر بشیر(ناظم اجتماعات منھاج القرآن مالمو)،حافظ فرحان علی (ناظم تعلیمات منھاج القرآن مالمو)،راجہ غفور افضل(چیئرمین پاکستانی کمیونٹی فورم ڈنمارک)،علامہ ابرار حسین،مرزا شہزاد بیگ،سید شفیق شاہ بخاری،علی عمران،چوہدری مظفر بشیر(جنرل سیکرٹری پاکستان ویلفیئر سوسائٹی ڈنمارک)،چوہدری مدثر وسیم(سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈنمارک)،عثمان ظہوراحمد،چوہدری رضوان احمد(سینئر نائب صدر منھاج القرآن ڈنمارک)،چوہدری محمد شوکت(صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈنمارک)،چوہدری محمد داود انور(ڈائریکٹر انڈس ٹریول ڈنمارک)،چوہدری ناصر گجر(چیئرمین النور ویلفیئر ٹرسٹ ڈنمارک)، عمران خورشید(ڈائریکٹراذان ٹریول ڈنمارک)،محمد یونس شاہ(سماجی رہنما)،غلام محی الدین(صدر تجہیزوتکفین کمیٹی ڈنمارک)،عمران حسین (ڈائریکٹر نارتھ ویسٹ آٹو ڈنمارک)،عامر مجید(مذہبی سکالرڈنمارک)،حاجی زبیراحمد(سینئررہنما منہاج القرآن ڈنمارک)،ڈاکٹرمحمد شہزاد محمود،ڈاکٹرمحمد ندیم عاصم،علامہ فیض رسول قادری،ملک محمد بشارت،حافظ عبد الستار،عشرت جمال،ابوبکر صدیق،مظہرالحق،منہاج القرآن نارتھ ویسٹ سنٹرڈنمارک کی انتظامیہ،منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک اور کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!