اراکین کی نومنتخب سرپرست کو مبارکباد،جام سیف اللہ کا صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم
کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین کی مشاورت سے معروف کاروباری شخصیت جام سیف اللہ کو بطور سرپرست پاکستان پریس کلب ملائشیا کے لیے منتخب کر لیا گیا۔
اراکین کی طرف سے نو منتخب سرپرست کو مبارکباد دی گئی ، جام سیف اللہ نےصحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب ملائشیا کے سینئر نائب صدر محمد عرفان لطیف سیفی کی زیر صدارت دیگر اراکین کی مشاورت سے سرپرست پاکستان پریس کلب ملائشیا کی حیثیت سے جام سیف اللہ کو منتخب کر لیا گیا۔
انتخاب کے بعد سرپرست پاکستان پریس کلب ملائشیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر قدم پر مجھے جو چہرے نظر آتے تھے، میں نے وہی چہرے صحافتی میدان میں اپنی کمیونٹی کی خدمت کیلئے بھی سرگرم دیکھے۔
لہٰذا میں نے اپنی کمیونٹی کی خدمت کے جذبہ کے اظہار کے لئے پاکستان پریس کلب ملائشیا کے پلیٹ فارم کو جوائن کیا، میں کمیونٹی کی فلاح کیلئے اپنے صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ چلنے میں فخر محسوس کروں گا اور اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی ہر سطح پر خدمت کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہوں گا۔