کونسلر قیصر عباس کی جانب سے کنزرویٹو پارٹی کانفرنس کے موقع پر ظہرانہ

0

لندن(نمائندہ خصوصی)تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کلچرو کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس کی جانب سے پارٹی کانفرنس کے موقع پر ظہرانہ دیا گیا ۔

ظہرانے میں منسٹر آف سٹیٹ فار بزنس،انرجی و انڈسٹریل سٹریٹجی جیکی ڈول پرائس، تھرک کونسل لیڈر کونسلر مارک کوکشل،مئیر آف تھرک کونسلر جیمز ہالڈن،کونسلر اعجاز اسلم، کیبنٹ ممبر فار انوائرمنٹ آف تھرک کونسل کونسلر اینڈریو جیفریز،کینزرویٹو فرینڈز آف مسلمز سکاٹلینڈ نوید رانا،ساجد گوندل،ضیاء گوندل اور امتیاز احمد سمیت دیگر کونسلرز اور پارٹی ممبرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر کونسلر عباس کا کہنا تھا کہ میں سب مہمانوں کو مشکور ہوں جنہوں نے مختصر نوٹس پر ظہرانے میں شرکت کی۔

کونسلر قیصر عباس نے کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم لز ٹرس،فارن افیئرز سیکرٹری جیمز کلیورلی سمیت مختلف ایم پیز اور پارٹی ممبران سے ملاقات بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!