سیالکوٹ سن شائن لائن کلب کے ڈسٹرکٹ گورنرعاشق علی باجوہ کی فرسٹ کیبنٹ میٹنگ

0

میٹنگ میں گوجرانوالہ،وزیرآباد،گجرات،جہلم،منڈی بہاوالدین،کنجاہ،پھالیہ راولپنڈی،اسلام آباد اور پشاور سے چیئرپرسن،زون چیئرپرسن اور ڈسٹرکٹ چیئرپرسن کی شرکت

اسلم شاہد نے (ناروے) سے اس تقریب میں آن لائن شرکت کی

سیالکوٹ(رپورٹ:سمیرا ساجد)شاعر نے اس مصرع کو جس بھی تخیل میں لکھا ہو لیکن لائنز ممبران نے چمکتی، دمکتی اس شام میں چاند کی چاندنی کو مدھم کر کے سیالکوٹ سن شائن لائن کلب سے ڈسٹرکٹ گورنر عاشق علی باجوہ کی فرسٹ کیبنٹ میٹنگ اور انسٹالیشن کے ساتھ میوزیکل نائٹ کو جلا بخشی۔

اسلم شاہد (ناروے) گو کہ اس تقریب میں شامل نہ تھے لیکن پردیس میں بیٹھ کر بھی ڈسٹرکٹ گو رنر لائن عاشق علی باجوہ کو ہر جگہ پہ سپورٹ کیا اور آن لائن تقریب کی رونق بنے رہے۔اس تقریب کا اہتمام لائن طاہر مجید کپور،لائن فیضان مجید کپور،کلب صدر لائن الیاس بٹ، کلب سیکرٹری لائن رضا علی، ڈسٹرکٹ / انٹرنیشنل ٹریژرار لائن محمد سلیم، ڈسٹرکٹ ٹریژرار لائن شفقت رضا، کلب ٹریژرار لائن خواجہ حیدر کی شب و روز محنت سے کیا گیا ۔

میٹنگ دن 3 بجے سے لیکر شام چھ بجے تک جاری رہی، اس میٹنگ میں گوجرانوالہ ،وزیرآباد، گجرات، جہلم،منڈی بہاوالدین،کنجاہ،پھالیہ راولپنڈی،اسلام آباد، اور پشاور سے ریجن چیئرپرسن ،زون چیئرپرسن اور ڈسٹرکٹ چیئرپرسن نے اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹ ڈسٹرکٹ گورنر لائن عاشق علی باجوہ کو پیش کی۔

میٹنگ کے دوران ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد انسٹالیشن کی تقریب کا سلسلہ شروع ہوا جو آب و تاب میں چاندنی رات کو پیچھے چھوڑے نظر آیا۔ تمام ڈسٹرکٹ کے ممبران اپنی فیملیز سمیت رنگ برنگے ملبوسات میں محفل کو چار چاند لگائے انسٹالیشن کی رونقیں بڑھا رہے تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ،پاکستان کے قومی ترانے کے بعد حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ ڈسٹرکٹ گورنر لائن عاشق علی باجوہ نے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پہ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایجوکیشن از سلوشن کا سلوگن پیش کیا کہ ہمارے مسائل کا حل نئی نسل کے لیے تعلیمی جدوجہد میں ہے لائن طاہر مجید کپور کی طبیعت کی ناسازی کیوجہ سے حاضرین محفل نے ان کے ویڈیو پیغام سے استفادہ کیاجس میں انہوں نے دعائے صحت کی درخواست کی اور لائنزازم کے لمبے سفر کو مختصر الفاظ میں بیان کیا۔

بعد ازاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لائنز اور لیوز ممبران کو ایوارڈز سے نوازا گیا اور پر تکلف عشائیہ کے بعد میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ گورنر عاشق علی باجوہ نے اپنے ہاتھوں سے لائن سمیرا ساجد کو اپنا بیج پیش کیا اور یوں آنکھوں کو حیراں کرتی چکا چوند اور شاندار انتظامات کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!