ملائشیا:27 اکتوبر 1947 کو کشمیر میں بھارتی اقدامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0

کوالالمپور(محمد وقار خان)27 اکتوبر 1947 کے بھارتی اقدامات کے حوالے سے ملائشیا میں تقریب کا انعقاد کا گیا،تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن کے آفیسرز، ملائشین سیاستدان، لوکل کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرنے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے صدر پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا، کہ ہم اخلاقی اور سفارتی ہر محاذ پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور 75 سال قبل آج کے دن کئے گئے ظالمانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔

بعد ازاں تھرڈ سیکرٹری امیر حسن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا ، کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی بھی سطح پر تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی قراردادوں پہ منصفانہ عمل کروائے، ملائشین ممبر آف پارلیمنٹ حاجی محمد Y. B حسام الدین نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کئلیے اپنی الیکشن کی مہم چھوڑ کر آیا ہوں۔

کیونکہ کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے،ہم یسین ملک کی گرفتاری کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے درخواست کرتے ہیں۔

ملائشین فلاحی تنظیم MAPIM کے پریزیڈنٹ اور ستارہء پاکستان استاد اظمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف کشمیر کے مسائل پہ بات کرسکتے ہیںلیکن اگر ہم مظلوم کشمیری بچوں اور عورتوں کے چہروں کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے روز و شب کس گھٹن میں گزر رہے ہیں، جو کچھ اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے ہم کررہے ہیں یہ کافی نہیں ہے۔

دنیا کو موجودہ اقدامات سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پہ عمل کروانا چا ہئے، نجانے کب وہ دن آئے گا کہ ہم کشمیریوں کو ایک نارمل زندگی گزارتے دیکھیں گے،چیئرمین بیت الامانہ ڈاکٹر عبدالرزاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مظالم پہ بات کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، کیونکہ ہم ان کے درد کو بیان نہیں کرسکتے، جنکے 19 ہزار افراد کو لاپتہ کردیا گیا، اور وہاں روزانہ کی بنیاد پہ شہادتیں ہورہی ہیں، ان کا حساب کون لے گا؟ اور کشمیریوں کے دکھ کا ازالہ کون کرے گا؟

ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لیے دعا گو ہیں کہ انکو جلد آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو،تقریب کے اختتام پر کشمیری ترانہ بھی چلایا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!