جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیراہتمام تقریب،شہدا جموں کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا

0

پیرس(رپورٹ:سلطان محمود)جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شہدا جموں کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکے مشن کو پورا کرنے کا عزم کو دھرایا گیا ۔

جموں کشمیر اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شہدا کو خراج تحسین پیش کیا، مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھرپور اپیل کی کہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کروائے۔

اسپیکر نے اقوام متحدہ اور دنیا کی طاقتور ملکوں سے اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر کو سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کشمیری اپنے حق رائے استعمال کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

تقریب میں جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے چیئرمین سردار اخلاق ، سرپرست اعلیٰ سردار ذوالفقار عزیز ، نائب چیئرمین سرفراز ، جنرل سیکٹری چوہدری علی پوڑ ، سردار عدنان رہنما JKLFیورپ زون اور آخر میں صدر جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس مرزا آصف جرال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دیگر معززین جن میں چوہدری مقصود ، مجسم ، وقار نگھیال، چوہدری شہباز اور زبیر نے بھی شرکت کی،پروگرام کے آخر میں شہدا کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!