دبئی کے ہوٹل میں دو روزہ گلوبل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد اور افتتاح

0

افتتاح دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ولید عبدالمالک نے کیا

ایکسپو کا انعقاد دی ہانس گلوبل،پریمیئر ایم کیپٹل اور جنت گروپ نے کیا

ایکسپو میں پندرہ سے زائد ڈیویلپرز اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیز نے شرکت کی

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس دو روزہ ایکسپو میں اپنی مرضی کا گھر،پلاٹ خریدنے کا نادر موقع فراہم کیا گیا

دبئی(طاہر منیرطاہر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دبئی کے ہوٹل میں دو روزہ گلوبل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام دی ہانس گلوبل، پریمیئر ایم کیپٹل اور جنت گروپ نے کیا۔

دو روزہ گلوبل پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ولید عبدالمالک نے کیا، ایکسپو میں پندرہ سے زائد ڈیویلپرزاوررئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیزنے شرکت کی، دو روزہ نمائش میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف پروجیکٹس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

دی ہانس گلوبل کے چیئرمین میاں منیر ہانس نے کہا کہ امارات میں سولہ لاکھ سے زائد پاکستانی بسلسلہ روزگار موجود ہیں جو پاکستان میں اپنا گھر بنانا چاہتے لیکن پاکستان میں بہت کم عرصہ رہنے کی وجہ سے اپنے لئے رہائشی پلاٹ حاصل نہیں کرپاتے،ایسے لوگوں کے لئے ہم نے پراپرٹی ایکسپو کا اہتمام کیا ہے۔

یہاں مختلف ڈیویلپرزاوررئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیزکے نمائندے پلاٹ، زمین، جائیداد کے حصول کے لئے لوگوں کی مدد کے لئے موجود ہیں جوپراپرٹی کے حصول کے لئے لوگوں کی صحیح رہنمائی کریں گے، ایکسپو میں پورے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے سٹالز موجود ہیں۔

پریمیئر ایم کیپٹل کے چیئرمین محمد اشرف خان نے بتایا کہ ہم اس ایکسپو میں کراچی سے گوادراور مری کے منصوبہ جات لے کر آئے ہیں، مختلف منصوبوں میں کمرشل اور رہائشی پلاٹس، فلیٹس اور گھر آسان اقساط پر دستیاب ہیں۔

جنت گروپ کے چیئرمین جنت آفریدی نے کہا کہ یو اے ای کے حکمرانوں اور مہمان خصوصی اکنامک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ولید عبدالمالک کے شکر گزا ر ہیں کہ وہ یہاں اوورسیز پاکستانیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

جنت آفریدی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس دو روزہ ایکسپو میں اپنی مرضی کا گھر، پلاٹ خریدنے کا نادر موقع ہے جس میں پورے پاکستان کے پروجیکٹس موجود ہیں۔

ایکسپو کو کامیاب کرنے اور اچھی مینجمنٹ کرنے پرمیاں محمد ایوب، پریمیئرایم کیپٹل کے پروفیسر وسیم چودھری، منظور احمد بھٹی، ہانس گلوبل کے حسیب منیر ہانس کی خدمات کو سراہا گیا، افتتاح کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے چودھری خالد حسین، عبدالمجید مغل، ملک محمد اسلم، محمد بنگیال راجہ اور دیگر متعدد لوگ موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!