پاک فرینڈز آسٹریاکا25دسمبرکوقائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش انتہائی جوش و جذبہ سے منانے کا اعلان

0

ویانا(محمد عامر صدیق )آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاک فرینڈز آسٹریا کا ایک ہنگامی اجلاس غلام مصطفی بلوچ کی زیرصدارت مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں چیئر مین غالب حسین سید، جنرل سیکرٹری رانا محمد ادریس،محسن بلوچ کے علاوہ امجد چھٹہ، عبدالستار مہر،محمود شاہ، غلام اظہر، الطاف جمال، قاری شبیر بلوچ، اظہر شاہ ، اکرم بٹ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 دسمبر کو یوم پیدائش بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح انتہائی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا ۔ جگہ اور وقت کا تعین بعد میں کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!