سویڈن میں بجلی کا شدید بحران،حکومت نےعوام سے بجلی کی بچت جاری رکھنے کی اپیل کردی

0

سٹاک ہوم(زبیر حسین)سویڈن میں بجلی کے شدید بحران کے حوالے سے حکومت کی ہنگامی پریس کانفرنس ،پریس کانفرنس کے دوران حکومت نے سویڈن کی عوام سے بجلی کی بچت جاری رکھنے کی اپیل کر دی۔

وزیراعظم اولف کرسترسن کا کہنا تھا کہ بجلی کی مکمل بندش سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ بجلی بچائی جائے۔

توانائی اور خوراک کی وزیر ایبا بش نے کہا کہ بجلی کی مکمل بندش سے بے تحاشہ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں رابطوں کا منقطع ہونا بہت ابدتر صورتحال ہوگی۔ایبا بش کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل صورتحال میں عوام کی مدد کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کررہے ہیں۔ جبکہ ہم ہمیشہ کفایت شعاری کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم اولف کرسترسن نے بجلی کی کھپت کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا عندیہ بھی دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوف و ہراس پیدا نہیں کرنا چاہتے لیکن صورتحال کو قابو کرنا خاصا مشکل ہے۔

آج صورتحال اس وقت مزید خراب ہوجائے گی جب سویڈن کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور ری ایکٹر کی مرمت کی وجہ سے عارضی طور پر اسے بند کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سویڈش توانائی کی پیداوار کی صورتحال طویل مدت میں غیر پائیدار نظر آتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!