سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کے بہت سے اداروں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے،رضوان سعید شیخ
جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستان اور سعودی عرب مل کر تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بہت سے اداروں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ کاجدہ میں منعقدہ سعودی سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب ،رضوان سعید شیخ او آئی سی کی جون 2023لاہور میں مجوزہ ٹرید فیئرکے حوالے سے سعودی سرمایہ کاروں کو تفصیلات بتا رہے تھے ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی اس کا سعودی عرب کیساتھ انمول رشتہ ہے جو وقت کیساتھ ساتھ مضبوط تر ہورہا ہے، قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش پر د یئے جانے والے عشائیہ سے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے بھی خطاب کیا۔
عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے اقتصادی تعلقات بھی مضبوط سے مضبوط تر ہونا ضروری ہیں، پاکستان اپنی جغرافیائی حدود کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان چائینہ کوریڈور کامیابی سے جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی آئی گی۔
اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئی گی، اس حوالے سے پاکستان میں آئندہ سال جون میں او آئی سی کا اٹھارواں ٹریڈ فئیر لاہور میں ہونے جارہا ہے،جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ داروں کو سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا۔
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک انتہائی نادر موقع ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں، حکومت مکمل تعاون اور سہولیات دینے کی پوری پوری کوشش کرے گی۔
خاص طور پر خواتین اور نوجوان جن کی کثیر تعداد دونوں ممالک میں ہے پاکستان اس معاملے میں انکی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری میں کردار ادا کریں۔
پاکستان اور سعودی عرب مل کر بہت سارے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جیسے آئی ٹی، سپورٹس، ٹور ازم، زراتقریب عت، ٹیکسٹائل، سرجیکل اور دیگر بیشمار سیکٹرز ہیں۔
تقریب میں جدہ کے کمرشیل اتاشی وحید شیخ نے بڑی تعداد میں سعودی سرمایہ کاروں کی شمولیت کیلئے بھر پور کوشش کی تھی۔