لندن:میاں نواز شریف سےاشتیاق بیگ کی ملاقات،موجودہ سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اشتیاق بیگ نے گزشتہ روز لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کی۔

ایک گھنٹے سے زائد ملاقات میں انہوں نے مسلم لیگ بزنس فورم کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بزنس کمیونٹی کی سپورٹ ان کے ساتھ ہے کیونکہ بزنس کمیونٹی میاں نواز شریف کی قیادت اور پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے۔

اشتیاق بیگ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ لانگ مارچ میں ناکامی کے بعد اب عمران خان بزنس کمیونٹی کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں اور ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معاشی انتشار پیدا کررہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، عمران خان کو سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال کرنے اور پالیسیوں کے تسلسل کے لیے کئی بار میثاق معیشت کا مشورہ دے چکے ہیں جس کا عمران خان کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ انہیں معیشت کی بحالی سے کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ معاشی حالات کو بہتری کی طرف لانے کے لیے مل جل کر کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!