بیرون ملک مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی اپنے اچھے کاموں کو جاری رکھیں،راجہ سکندر خان
لندن(نمائندہ خصوصی)عالمی شہرت یافتہ کشمیری تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل (GPKSC) کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے لندن میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
برطانیہ کے مذہبی و سماجی حلقوں کی پیاری اور متحرک شخصیت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے اعزاز میں ساؤتھ ہال ویسٹ لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جنہیں محترم کنگ چارلس برطانیہ کی جانب سے "MBE” کا شاہی اعزاز دیا گیا تھا۔
وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی اور صدر حاجی محمد منیر کی طرف سے علامہ عبدالعزیز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین راجہ سکندر خان نے اپنے خطاب میں علامہ عبدالعزیز چشتی کو برطانوی بادشاہ عزت مآب کنگ چارلس کی طرف سے ایم بی ای کے اعزاز سے پاکستانی/کشمیری کمیونٹی کا سر بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی اور بیرون ملک مقیم ہماری پاکستانی/کشمیری کمیونٹی سے بھی درخواست کی کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں دنیا میں رہتے ہوئے اپنے اچھے کاموں کو جاری رکھیں اور میزبان برادریوں کے لیے ایک اچھی مثال بنیں تاکہ ہم اپنا سر اونچا کر سکیں۔
اس عظیم الشان تقریب کے اہم شرکاء میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ قربان حسین، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد، لوٹن کے سابق میئر ریاض بٹ، سابق پریڈنٹ PWA سلا ئو راجہ ایم شبیر، سابق چیف پراسیکیوٹر نیب ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ، معروف مذہبی سکالر و کالم نگار علامہ مسعود اختر ہزاروی، پی آئی اے یو کے اور آئرلینڈ کے جنرل منیجر تیمور ملک، پاکستان یوکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر حاجی چوہدری محمد صدیق،واز کھرل، مولانا قاری محمد اشرف سیالوی ،معروف بزنس مین ساجد خان،چیئرمین حاجی طالب ٹرسٹ راجہ حمیدحسین اور دیگر شامل تھے۔
تقریب میں معروف صحافی آصف سلیم مٹھا، ودود مشتاق، راجہ فیض سلطان، جمیل منہاس، وسیم کاظمی، فرید قریشی، محمد، ولید، اورنگزیب اکبر، چوہدری لائق خان، راجہ عبدالحمید سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مولانا کو مبارکباد دی۔ عبدالعزیز چشتی کو ایم بی ای کے اعزاز سے نوازا گیا جس کا اعزاز شاہ چارلس نے دیا۔