قطر سمیت 32 ممالک میں پاکستانیوں کو ویزا فری رسائی حاصل

0

لندن (نیوز ڈیسک) قطر سمیت 32ممالک میں پاکستانیوں کو ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ لندن کی معروف فرم ہینگلے گلوبل نےمختلف ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی پر مبنی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ 106ویں نمبر پرہے جب کہ دنیا کے بدترین پاسپورٹس پاکستان کا چوتھا نمبر ہے، جو صرف شام،عراق اورافغانستان سے بہترہے۔

دنیا بھر میں محض 32 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو مشروط طور پر ’ویزا آن آرائیول‘ یعنی اس ملک کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افرادکو قطر،مالدیپ، نیپال، ہیٹی ،ڈومینیکا، کمبوڈیا، برونڈی، گنی بسائو، مڈغاسکر،موزمبیق، ماریطانیہ، روانڈا، صومالیہ، تنزانیہ ،یوگنڈا سمیت 32 ممالک میںمشروط طور پر پیشگی ویزا کے بغیرداخل ہوسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!