پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کی نئی باڈی کا اعلان کر دیا گیا

0

متفقہ رائے سے طاہر منیر طاہر بطور صدر منتخب

صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مشترکہ کوششوں کا اعادہ

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کا اہم اجلاس شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کی نئی باڈی کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں اشفاق احمد، سہیل خاور، راجہ اسد، خالد محمود گوندل، منظوربھٹی، وحید بابر، احمد قریشی راجہ عرفان، کاشان تمثیل، جمیل خان، اشفاق احمد ARY، وحید عباس،سمیع اللہ احسن، نیاز مین شاہ اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ طاہر منیر طاہر پریذیڈنٹ، سعدیہ عباسی سینئر وائس پریذیڈنٹ، مظفر رضوی وائس پریذیڈنٹ، سبط عارف وائس پریذیڈنٹ، زمرد بونیری وائس پریذیڈنٹ، حافظ زاہد علی جنرل سیکرٹری، ارشد چودھری جائنٹ سیکرٹری، ارشد انجم فنانس سیکرٹری اور اعجاز گوندل انفارمیشن سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔

نو منتخب ٹیم کو پاکستان جرنلسٹس فورم کے دیگر ارکان نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، پاکستان جرنلسٹس فورم PJF کی نئی ٹیم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مل جل کر کا م کیا جائے گا۔

اس موقع پر نو منتخب صدر نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹس فورم، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا ایک ونگ ہے لہذا ہمیں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور حکومت یو اے ای کے قوانین کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!