لندن (نمائندہ خصوصی) برطانوی ڈسٹرکٹ کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیونٹیز (تھرک کونسل) کونسلر قیصر عباس گوندل کی پہلی کتاب شائع ہو چکی ہے۔
کونسلر قیصر عباس گوندل کے کالموں اور شاعری کا مجموعہ کتاب کی شکل میں معروف پبلشر نوبل گرو لاہور کی جانب سے شائع ہو چکا ہے۔ کتاب قارئین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے دو زبانوں اردو اور انگریزی میں لکھی گئی ہے۔
اردو حصے کا نام ’’قیس نامہ‘‘ جبکہ انگریزی حصے کا نام qais’ viewpoint ہے۔ کونسلر قیصر عباس پاکستان و برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں اور ان کے مختلف موضوعات پر کالم اردو اور انگریزی کے مختلف اخبارات میں شائع ہوتے ہیں۔
یہ کتاب ان کالموں ، ان کی شخصیت اور شاعری کا مجموعہ ہے۔ مختلف اخبارات کے مدیروں، مصنفین،اساتذہ کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات کےاس کتاب اور مصنف کے بارے میں تاثرات بھی اس میں درج ہیں۔
کتاب مختلف موضوعا ت کا احاطہ کرتی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ کتاب پڑھنے والوں کو پسند آئے گی۔